ملائیشیا کے ہائی کمشنر کا چیمبر آف کامرس کا دورہ

فیصل آباد ( سٹاف رپورٹر)ملائیشیا کے ہائی کمشنر داتو محمد اظہر مزلان نے فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے دورے کے دوران فیصل آباد کی معروف ٹیکنالوجیکل کمپنی ٹیراسپارک کی طر ف سے اِن ڈور پلانٹ آکسی جینکس ٹری میں گہری دلچسپی لی اور اس ایجاد کو زبردست سراہا۔ انہوں نے کہا کہ وہ فیصل آباد کو صرف ٹیکسٹائل اور دیگر صنعتوں کے حوالے سے دیکھتے تھے مگر انہیں خوشگوار حیرت ہوئی کہ مقامی لوگوں نے جدید سائنسی ایجادات میں بھی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ اس موقع پر فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر عارف احسان ملک نے انہیں بتایا کہ اِس مصنوعی درخت میںایلجی( Algae) کو استعمال کیا جا رہا ہے جو بڑی مقدار میں آکسیجن پیدا کرتاہے تاکہ بڑی عمارتوں میں جہاں درخت نہیں لگائے جا سکتے وہاں مختصر جگہ پر اس مشینی درخت کے ذریعے 25 سے زائد درختوں کے برابر آکسیجن پیدا کی جا سکے۔ اس طرح بڑے دفاتر میں جہاں لوگوں کی آمدورفت بہت زیادہ ہوتی ہے وہاں آکسیجن کی کمی پیدا نہیں ہو تی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں