5

ملاوٹی بیسن تیار کرنیوالا یونٹ پکڑا گیا،2ملزمان گرفتار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فوڈ اتھارٹی ٹیم کا بکرا منڈی روڈ پر چھاپہ، مضر صحت بیسن تیارکرنیوالا یونٹ پکڑا گیا،2ملزمان گرفتار، تفصیل کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی فیصل آباد کی ٹیم نے بکر منڈی روڈ پر چھاپہ مار کر مضر صحت بیسن تیار کرنے والا یونٹ پکڑ لیا، جہاں سے2ہزار کلو ملاوٹی بیسن، 3ہزار کلو مکئی اور 1200کلو میدہ،1500کلو دال چنا قبضے میں لیکر 2ملزمان کو حراست میں لے لیا گیا۔فوڈ اتھارٹی کی ٹیم نے ملاوٹ شدہ بیسن کو تلف کر دیا اور گرفتار کئے جانیوالے دونوں ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ فوڈ اتھارٹی ٹیم کا کہنا ہے کہ سماج دشمن عناصر نے رمضان المبارک سے قبل ملاوٹی اشیاء کی تیاری کا دھندہ شروع کیا، اطلاع ملنے پر بکر منڈی روڈ پر چھاپہ مارا گیا اور ملاوٹ مافیا کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں