ملت ٹاؤن پولیس نے سگی بہنوں پر تشدد کرنیوالے3بھائیوں کو گرفتار کرلیا

فیصل آباد(سٹا ف رپورٹر)ملت ٹائون پولیس نے گھریلو جھگڑوں اور جائیداد میں حصہ کا تقاضا کرنے پر دو سگی بہنوں پر تشدد کرنے والے 3بھائیوں کو گرفتار کر لیا۔تفصیل کے مطابق 121 ج ب گوکھوال کی رہائشی بشریٰ بی بی دختر رشید نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کا بھائیوں نذیر، تنویر اور سلیم کیساتھ جائیداد کا تنازعہ چل رہا تھا،8ستمبر کو دوبارہ جائیداد میں حصہ مانگا تو اپنے پانچ نامعلوم ساتھیوں کے ہمراہ اس کے گھر میں داخل ہو کر بری طرح تشدد کا نشانہ بنایا اس کی ہمشیرہ نیتاچھڑانے کیلئے آئی تو بھائیوں نے اس کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا، شور واویلا پر محلہ داروں کے آنے پر ملزمان دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے۔ ایس ایچ او تھانہ ملت ٹائون علی اکبر نے اپنی ٹیم کے ہمراہ ٹیکنیکل وسائل بروئے کار لاتے ہوئے تینوں بھائیوں نذیر، تنویر اور سلیم کو گرفتار کر کے شامل تفتیش کر لیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں