فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پاکستان مسلم لیگ (ن) سی سی 7کے کوآرڈینیٹرعاکف عبداللہ نے کمشنر فیصل آباد ڈویژن’ڈپٹی کمشنر اورپیرا فورس کے سربرا ہ سے مطالبہ کیا ہے کہ ملت ڈگری کالج غلام محمد آباد سلیمانیہ کالونی کی دیوار کیساتھ قائم تجاوزات کو فوری ختم کیا جائے ۔ تجاوزات کی وجہ سے چھٹی کے وقت ٹریفک جام ہو جاتی ہے جس کی وجہ طلبہ کو پریشانی کاسامنا کرنا پڑتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ کالج کی دیوار کیسا تھ ریڑھیاں وغیرہ لگنے سے دہشت گردی کا بھی خدشہ رہتا ہے ۔ فوری طور پر تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے تاکہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا خواب تجاوزات سے پاک پنجاب شرمندہ تعبیر ہو سکے ۔




