ملکوال (نامہ نگار) ملکوال کے قریب ایک بھٹے سے18مزدور بازیاب،ہائیکورٹ نے تمام مزدوروں کو رہا کرنے کا حکم دیدیا،بازیاب ہونیوالوں میں خواتین، مرد اور بچے شامل ہیں ۔ جسٹس اسجد جاوید گھرال نے سائلہ نذیراں بی بی کی درخواستِ بازیابی پر سماعت کی،دورانِ سماعت، منڈی بہاالدین پولیس نے عدالت کے حکم پر تمام بھٹہ مزدوروں کو بچوں سمیت پیش کیا۔ عدالت کو بتایا گیا کہ بھٹہ مزدوروں کو عدنان احسن نامی بھٹہ مالک نے مبینہ طور پر گزشتہ چھ ماہ سے حبسِ بے جا میں رکھا ہوا تھا۔درخواستگزارکے وکیل نے مقف اختیار کیا کہ بھٹہ مالک مزدوروں سے زبردستی کام لے رہا ہے اور انہیں قانون کے مطابق مقررہ اجرت بھی ادا نہیں کی جا رہی۔




