ملکی سالمیت اور وقار پر سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،گورنر پنجاب

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے رخسانہ قمر ڈسٹرکٹ صدر ویمن ونگ فیصل آباد سے تعزیت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی ہدایت پر تعزیت کے لیے پہنچا ہوں،۔ آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی پوری قیادت رخسانہ قمر کے خاندان کے ساتھ کھڑی ہے۔ گورنر سردار سلیم حیدر خان کی فیصل آباد کے پیپلزپارٹی کے عہدیداروں کارکنوں اور جیالوں سے بھی ملاقاتیں کیں۔ گورنر پنجاب نے رخسانہ قمر اور ان کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آج عالمی سطح پر عزت و وقار کے ساتھ کھڑا ہے۔ آج ایک بڑا دن۔ہے، 04 اسلامی ممالک کے وزرائے خارجہ یہاںتشریف لائے ہیں تاکہ ایران، امریکہ، اسرائیل جنگ کے بارے میں راستہ نکالا جائے کہ یہ جنگ ختم ہو۔ صدر آصف علی زرداری، وزیر اعظم میاں محمد شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کی کاوشوں سے ملک کو استحکام ملا ہے۔ انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سمیت تمام اتحادی قیادت کو قومی خدمات پر مبارکباد دی۔ گورنر پنجاب کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان خطے میں امن کے لیے ڈائیلاگ کا کردار ادا کر رہا ہے۔ عالمی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پاکستان کی کوششیں قابل تحسین ہیں۔پاکستان امن کا خواہاں ملک، جنگ کے بجائے مذاکرات پر یقین رکھتا ہے۔ مقدس مقامات اور ان کے محافظین کے خلاف نامناسب زبان کسی صورت قابل قبول نہیں۔ملکی سالمیت اور وقار پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔جنگی حالات کے خاتمے کے بعد پاکستان میں سرمایہ کاری کے مواقع بڑھنے کی امید ہے۔ اسمبلی کی مدت پانچ سال ہے، دس سال کرنے کی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔جمہوری نظام میں بروقت انتخابات ہی استحکام کی ضمانت ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں