اسلام آباد (بیوروچیف) ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کی معیشت میں بتدریج بہتری کی نوید سنا دی۔ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیائی ترقیاتی آٹ لک رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق آئی ایم ایف پروگرام کے تحت پاکستان میں معاشی اصلاحات میں پیشرفت ہوئی،رواں سال 2025-26 میں جی ڈی پی گروتھ3فیصد رہنے کا امکان ہے،حکومت نے رواں سال معاشی شرح نموکا ہدف 4.2فیصدمقررکررکھا ہے،رواں سال کے دوران اوسطامہنگائی 6فیصد تک بڑھنے کا امکان ہے،سیلاب سے سپلائی چین متاثر،خوراک کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ایڈی بی کی رپور ٹ کیمطابق پاکستان میں گیس ٹیرف میں اضافے سے بھی مہنگائی میں اضافہ ہوگا، مرکزی بینک مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے محتاط مانیٹری پالیسی اپنائے گا،پاکستان کی ترقی کے امکانات مثبت لیکن ڈھانچہ جاتی چیلنجزبرقرارہیں،باربار آنیوا لی قدرتی آفات اورحالیہ سیلاب ترقی کیلئے خطرہ ہے، اصلاحات اور پالیسی عملدرآمد سے معاشی رفتار اوراعتماد برقراررکھا جاسکتا ہے۔ ایڈی بی کنٹری ڈائریکٹرایما فین کاکہنا ہے کہ امریکا او ر پاکستان تجارتی معاہدے سے کاروباری اعتماد بحال ہونیکا امکان ہے،بیرونی زرمبادلہ کے ذخا ئر میں بہتری اورسرمایہ کاری میں اضافہ متوقع ہے۔




