فیصل آباد( سٹاف رپورٹر)جماعت اسلامی پی پی106کے امیر ثاقب فاروق بٹ،جنرل سیکرٹری عمیرفاروق گجرنے ملک میں غربت ، پسماندگی اور محرومیوں کا سبب خراب حکمرانی، کرپشن، جاگیردارانہ سسٹم اور وڈیرہ شاہی کو قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ تیل،گیس اور کوئلے سمیت قدرتی وسائل سے مالا مال خوشحال سندھ کے عوام آج 2وقت کے کھانے کیلئے ترس گئے ہیں، جماعت اسلامی کا 21تا23نومبر مینار پاکستان لاہور میں اجتماع عام انقلاب کی نوید ثابت ہوگا۔حکومتیں بار بار تبدیل ہوتی رہتی ہیں لیکن ملک کے حالات تبدیل نہیں ہوتے پوراملک اس وقت مہنگائی، بد امنی، بیروزگاری کی لپیٹ میں آچکا ہے۔




