ملک پور سے انڈسٹری کو باہر منتقل کیا جائے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیشن فیکٹری کا بوائلر یونٹ ملک پور آبادی سے باہر انڈسٹری ایریا میں منتقل کیا جائے۔شہری آبادیوں میں بوائلرز اور ڈائینگ یونٹس انسانی جانوں کے لیے شدید خطرہ بن چکے ہیں۔شہر آبادیوں میں بوائلرز اور ڈائینگ یونٹس کے زہریلے دھویں نے شہریوں کا جینا محال کررکھا ہے۔آبادیوں میں بوائلر یونٹس انسانی جانوں پر موت بن کر منڈلا رہے ہیں۔حکومت اور انتظامیہ مزید کسی سانحے کا انتظار مت کرے۔ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویثرنل جنرل سیکرٹری حافظ محمد قادری المدنی نے اپنے بیان میں کیا۔انہوں نے کہا کہ سانحہ ملک پور کے بعد شہری آبادیوں میں فعال بوالرز اور ڈاینگ یونٹس کی وجہ سے عوام شدید غم و غصے کا اظہار کررہے ہیں۔سانحہ ملک پور کے بعد فیشن کا بوائلر یونٹ بدستور علاقے میں قائم ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں