ممبر ز پنجاب بار کونسل ہائیکورٹ بنچ کے قیام کیلئے جدو جہد کریں

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)تاجر رہنما شیخ فیضان نے نومنتخب ممبرز پنجاب بار کونسل سے امید کی ہے کہ فیصل آباد ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ کے قیام سمیت وکلاء کے مسائل حل کیلئے اپنی صلاحیتیں بروئے کار لائے کہا ہے کہ عوام کو سستے انصاف کی فراہمی کیلئے ایک کروڑ کی آبادی والے فیصل آباد ڈویژن میں ہائی کورٹ بنچ قائم کیا جائے انہوں نے کہا ہے کہ فیصل آباد ملک کا تیسرا بڑا شہرہی نہیں بلکہ اہم صنعتی و تجارتی مرکزی ہے مگر ابھی تک یہ بنیادی سہولتوں بالخصوص ہائی کورٹ بنچ سے محروم ہے فیصل آباد کے عوام مطا لبہ کرتے ہیں کہ وکلاء برادری کا مطالبہ پورا کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں