منافع کا لالچ ‘ 3تاجروں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) کاروبار میں منافع کا لالچ دیکر چالاک ملزمان کا 3تاجروں کیساتھ 2کروڑ کا فراڈ’ منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق ڈجکوٹ روڈ کے انجم شہزاد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم ریاض نے کاروبار کیلئے ایک کروڑ 65لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ گلبرگ کے رہائشی شکیل اختر کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم انیس نے 25لاکھ کا مال لیکر بدلے میں جعلی چیک تھما دیا۔ علاوہ ازیں سول لائن پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے رزاق نے بتایا کہ اس کے عمران سے کاروبار تعلقات تھے، جس کی بناء پر 15لاکھ کی رقم لیکر واپس نہ کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے، پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں