منشیات فروش قانون کی گرفت میں آ گئے

کمالیہ(نامہ نگار)منشیات کی خریدو فروخت کرنے والے ملزمان کے خلاف مقدمات درج ۔تفصیل کے مطابق پہلے واقعہ میں اے ایس آئی اختر حسین شا ہ نے کارروائی کرتے ہوئے ملزم وسیم عباس کے قبضہ سے 25لیٹر شراب برائے نوش و فروش برآمد کی ۔دوسرے واقعہ میں اے ایس آئی جاوید اقبال نے کارروائی کرتے ہوئے چک 285ملزم عابد نواز کے قبضہ سے 20لیٹر شراب برآمد کی۔ تیسرے واقعہ میں سب انسپکٹر محمد ایاز سلیمان نے کارروائی کرتے ہوئے چک 286ملزم بلا ل کے قبضہ سے 22لیٹر شراب برآمد کی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں