منشیات فروش کو9سال قید،80ہزار جرمانہ کی سزا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج تنویر احمد نے تھانہ پیپلزکالونی کے منشیات کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے ملزم کو 9سال قید اور 80ہزار جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا، جرمانہ کی عدم ادائیگی پر مجرم کو مزید قید سخت بھگتنا ہو گی۔ استغاثہ کے مطابق پیپلزکالونی پولیس نے گزشتہ برس بدنام زمانہ منشیات فروش عسیب خان کو گرفتار کر کے 2200 گرام چرس برآمد کی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے دوران سماعت جرم ثابت ہونے پر قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں