فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں انسداد منشیات کے عالمی دن پر فیکلٹی آف ہیلتھ اینڈ فارماسیوٹیکل سائنسز کے زیراہتمام آگاہی واک کا انعقاد کیا۔ جس کی قیادت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کی۔ ڈین پروفیسر ڈاکٹر عمران ارشد، فیکلٹی ممبرا ن اور طلبہ نے واک میں شرکت کی۔ ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کہا کہ منشیات کے ناسور کو اجتماعی کوششوں سے ختم کرنا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کا استعمال نہ صرف انسان کی زندگی کو تباہ کرتا ہے بلکہ اس کی ساکھ اور خاندان کی عزت کو بھی داغدار کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منشیات کے خاتمے کے لیے مؤثر اقدامات اور عالمی سطح پر تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔




