منڈی صادق گنج میں ایڈمنسٹریشن میونسپل سروسز کی فراہمی میں بری طرح ناکام

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)شہر میں ایڈمنسٹریشن کی بدترین کارکردگی۔ ایڈمنسٹریشن شہریوں کو میونسپل سروسز کی فراہمی میں بری طرح ناکام ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری اقدامات کریں۔ شہر میں میونسپل سروسز کی فراہمی کی صورت حال بدترین بلکہ عملا معطل ہو چکی ہے شہر کے مختلف محلوں میں گزشتہ کئی دنوں واٹر کے سپلائی کے مسائل بدستور جاری ہے شہری کئی کئی روز تک پانی نہ آنے کی شکایات کر رہے ہیں سیوریج اور سیوریج نالے کی بندش سے مختلف گلیاں کئی دنوں سے گندے پانی سے بھری ہوئی ہیں جس سے شدید بدبو اور تعفن پھیلا ہوا ہے شہریوں کا گھروں سے نکلنا مشکل ہے تجاوزات اس قدر بڑھ چکی ہیں کہ مین بازار مرکزی چوک سمیت شہر کے مرکزی روڈ تجاوزات کی زد میں ہیں سرکاری واٹر سپلائی کی لیکجز زیادہ ہونے کے باعث گندہ اور بدبو دار پانی آتا ہے جسے پینا انسانی صحت کیلئے انتہائی مضر ہے ایڈمنسٹریشن شہر کے مسائل کے حل کی بجائے پٹرول کی پرچیاں جاری کرنے پر اپنی ساری توجہ مرکوز کئے ہوئے ہیں شہریوں نے چیف آفیسر ضلع کونسل بہاول نگر اور ڈپٹی کمشنر بہاول نگر فوری طور پر شہر میں میونسپل سروسز کی بہتری کے لئے اقدامات کریں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں