منڈی صادق گنج میں میرج ایکٹ کی خلاف ورزیاں معمول بن چکیں

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)میرج ایکٹ 2016پر عمل ندارد،تحصیل بھر میں شادی ہالز کی چیکنگ کا موثر نظام فعال نہ ہونے سے من مانیاں جاری،منڈی صادق گنج میکلوڈ گنج اور منچن آباد میں میرج ایکٹ 2016کی خلاف ورزیاں معمول بن چکی ہیں شہروں میں موجود شادی ہالز کی چیکنگ کا موثر نظام نہ ہونے کی وجہ سے شادی ہالز مالکان ون ڈش کی خلاف ورزی کو معمول بنا رکھا ہے شادی ہالز کیساتھ ساتھ پرائیویٹ جگہوں پر ہونے والے فنکشنز میں بھی ون ڈش کی خلاف ورزی کھلے عام کی جاتی ہے شادی ہالز انتظامیہ کی جانب سے باقاعدہ آفرز دے کر ہر طرح کی کاروائی سے تحفظ کی ذمہ داری لی جاتی ہے افسران کی اس عدم دلچسپی کے باعث شہری ایک مفاد عامہ کے مفید قانون سے ملنے والے اثرات سے محفوظ ہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ کا اس سلسلے میں اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے میں عدم دلچسپی کا اظہار نمایاں نظر آ رہا ہے اشہریوں کا کہنا ہے کہ اسسٹنٹ کمشنر منچن آباد میرج ایکٹ 2016 کے مطابق ون ڈش کی پابندی کے لئے شادی ہالز مالکان کے خلاف موثر کاروائیاں کرتے ہوئے ون ڈش کی پابندی پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں