منڈی صادق گنج میں ٹرانسفارمرز چوری کی وارداتوں میں اضافہ

منڈی صادق گنج (نامہ نگار)ایک ہی رات میں تین واٹر سپلائیوں کے تین ٹرانسفارمرز چوری۔واٹر سپلائیوں کے ٹرانسفارمرز کی کوائلز چوری ہونے کا سلسلہ سالوں سے جاری ہے آج تک ملزمان پکڑے نہ جا سکے۔صادقیہ کینال پر محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے تعاون سے نصب مختلف دیہاتوں کو پانی سپلائی کرنے کے لئے نصب واٹر سپلائیوں کے ٹرانسفارمرز چوری ہونیکا سلسلہ ایک بار پھر شروع ہو گیا گزشہ شب چور ایک ہی رات میں موضع طبقڑہ بیروالا اور رتی رام کی واٹر سپلائیوں پر نصب ٹرانسفارمر سے قیمتی کوائلز نکال کر لے گئے ٹرانسفارمز کی کوائلز کی چوری کے باعث مختلف دیہاتوں کے مکین پانی کی شدید قلت کا شکار ہو جائیں گے ان واٹر سپلائیوں کو آپریشنل رکھنے والی یوزر کمیٹیوں کی جانب سے نامعلوم چوروں کے خلاف کاروائی کے لئے تھانہ منڈی صادق گنج درخواستیں دے دی گئیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں