منڈی صادق گنج کے مین بازار میں تجاوزات کی بھرمار،پیدل چلنا دشوار

منڈی صادق گنج(نامہ نگار)چیف آفیسر کی عدم دلچسپی مین بازار میں تجاوزات کی بھر مار مرکزی چوک گڑھ۔مین بازار اور مرکزی چوک میں حالات بدتر جہاں ہر دوکاندار کی تجاوزات سے 20ہزار ماہانہ آمدن ڈپٹی کمشنر نوٹس لیں۔ مین بازار میں تجاوزات مافیا پھر سے بے قابو ہو چکا ہے دوکانوں کے ماہانہ کرایے پر لگے پھٹے اور پھٹوں کے آگے ریڑھیاں مین بازار کی سڑک تک آ چکی ہیں مزید حالات کی خرابی اس وقت پیدا ہوتی ہے جب مختلف کمپنیوں کی سپلائی کے لئے آئی گاڑیاں مین بازار کی سڑک پر ایک ہی جگہ کھڑی ہو جاتی ہے مین چوک میں دوکانداروں جی جانب سے مستقل قائم ہوئی تجاوزات ان کے لئے 20 ہزار تک ماہانہ آمدن کا ذریعہ بن چکی ہیں جس سے وہ کسی صورت دست بردار ہونے کو تیار نہیں کچھ عرصہ قبل دوکانداروں سے مشاورت کے بعد دوکانوں کے آگے فٹ پاتھ پر جو لائن لگائی گئی تھی اس کی پابندی ایک ہفتہ تک بھی نہ ہو سکی اور تجاوزات مافیا پہلے سے بھی آگے بڑھ گیا دوسری جانب چیف آفیسر اربن یونین کونسل منڈی صادق گنج شبیر چھینہ اور مقامی ملازمین نے بھی تجاوزات مافیا کے آگے بالکل سرینڈر کر رکھا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ مین بازار میں آمدورفت کو آسان بنانے میں ڈسٹرکٹ کونسل بہاول نگر کے افسران کی عدم دلچسپی عیاں ہونے کے باعث ڈپٹی کمشنر بہاول نگر سے اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں