اسلام آباد(بیوروچیف) ملک بھر میں مہنگائی کا زور برقرار ہے جبکہ سرکاری نرخوں پر عمل درآمد نہ ہونے سے عوام کو مہنگائی کا دوہرا بوجھ برداشت کرنا پڑ رہا ہے۔ملک بھر میں پولٹری مصنوعات، سبز مصالحہ جات اور موسمی سبزیاں قوت خرید سے باہر ہو گئی ہیں، برائلر گوشت 21روپے مہنگا جس کا فی کلو سرکاری دام 482روپے مقرر ہے، فارمی انڈے 344 روپے فی درجن ہیں، پرچون میں پیاز درجہ اول 200، درجہ دوم پیاز 180روپے فی کلو فروخت ہونے لگا۔ اسی طرح ٹماٹر 140، لہسن چائنہ 500، ادرک 600روپے فی کلو ہے، سبز مرچ 140، پھول گوبھی 60، بھنڈی 150اور شملہ مرچ 350 روپے فی کلو بیچی جا رہی ہے۔




