موسم گرما کی چھٹیوں میں کمی کی تجویز زیرِ غور

لاہور(بیورو چیف)صوبائی وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا ہے کہ تعلیمی معیار کو بہتر بنانے اور نصاب کی بروقت تکمیل کے لیے تعلیمی کلینڈر میں بڑی تبدیلیوں کی تجویز پیش کی گئی ہے، ان تجاویز کا بنیادی مقصد تعلیمی سال کے دوران تدریسی دنوں کی تعداد کو بڑھا کر کم از کم 180 سے 190 دن تک لانا ہے تاکہ طلبہ کا تعلیمی نقصان نہ ہو۔ وزیر تعلیم رانا سکندر حیات نے کہا کہ اس وقت تعلیمی سال میں چھٹیوں کی بھرمار کی وجہ سے اصل تدریسی وقت بہت کم رہ جاتا ہے، اس مسئلے کے حل کے لیے موسم گرما کی چھٹیوں میں 15سے 20دن اور موسم سرما کی چھٹیوں میں 5سے 6دن کی کمی کی تجویز زیرِ غور ہے۔ اس کے علاوہ تعلیمی سیشن کو منظم کرنے کے لیے ہر دوسرے ہفتے سکول کھولنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ایک اہم پیش رفت یہ بھی ہے کہ میٹرک اور او/اے لیولز کے طلبہ کے لیے الگ الگ تعلیمی کلینڈرز تیار کیے جائیں گے ۔تاکہ بین الاقوامی امتحانات کے شیڈول کے مطابق پڑھائی مکمل کی جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں