موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے’ عاصم اظہر

کراچی (شوبز نیوز) معروف پاکستانی گلوکار عاصم اظہر نے اداکارہ ہانیہ عامر کے ڈیبیو گانے پابلو کی تعریف کرکے ایک بار پھر لوگوں کی توجہ حاصل کرلی ہے۔میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں عاصم اظہر نے پابلو کو بینگر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہانیہ ایک بہترین اداکارہ ہیں اور انہیں بطور آرٹسٹ ایک نئے انداز میں دیکھنا دلچسپ ہے۔ عاصم اظہر نے خاص طور پر گانے کے بول کی تعریف کی جو ہانیہ نے خود لکھے ہیں۔عاصم اظہر نے امید ظاہر کی کہ ہانیہ کا موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنا پاکستان اور جنوبی ایشیا کی مزید لڑکیوں کو پاپ میوزک کی طرف آنے کی ترغیب دے گا۔گلوکار نے پاکستانی میوزک سننے والوں سے بھی کہا کہ موسیقی کو مقابلے کے بجائے اظہار کا ذریعہ سمجھنا چاہیے اور ہر گانے کو ضرورت سے زیادہ تنقیدی انداز میں نہیں دیکھنا چاہیے۔واضح رہے کہ عاصم اظہر اور ہانیہ عامر ماضی میں دوست رہ چکے ہیں، ہانیہ نے چند ماہ قبل گلوکار کے کنسرٹ میں بھی شرکت کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں