سمندری (بیورو چیف)جمعیت اہلحدیث تحصیل سمندری کے امیرمولانا بہادر علی سیف نے علامہ عبد الرشید حجازی سے ملاقات کی دوران ملاقات انہوں نے علامہ عبد الرشید حجازی کو ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان بننے پرمبارک باد دی حافظ یاسر فاروق جنرل سیکرٹری اہلحدیث یوتھ فورس تحصیل سمندری مولانا بہادر علی سیف کے ہمراہ تھے دونوں رہنماؤں کی ملاقات مرکزی ناظم اعلیٰ کی رہائش گاہ پر ہوئیں اس موقع پر مولانا بہادر علی سیف کا کہنا تھا کہ علامہ عبد الرشید کا قائمقام ناظم اعلیٰ کاانتخاب امیر مرکزی جمعیت اہلحد یث پاکستان سینیٹر حافظ عبد الکریم کا بہترین فیصلہ ہے ان کی قیادت میں جماعت کی ترقی اور دین اسلام کی اشاعت ہوگی۔




