مولانا تاج الدین خا لقی کا عرس18اکتوبر کو ہو گا

صفدرآباد(نامہ نگار)پیر طریقت رہبر شر یعت علامہ مولانا تاج الدین خا لقی رحمتہ اللہ علیہ کے عرس پاک میں پیر آف دیپال پور پیر سائیںفقیر احمد خان اور پیر سید وسیم الحسن شاہ آف حافظ آباد خصوصی شرکت کرینگے۔علامہ مولانا نعیم رضا گوجرانوالہ کا خطاب بھی ہو گا ۔18 اکتوبر 2025 ء بروز ہفتہ عرس پاک کی تقریبات ہوں گی۔ جامع مسجد خالقیہ اردو بازار صفدرآباد میں بعد نماز عصر ختم پاک ہو گا ،نماز مغرب کے بعد لنگر شریف کا اہتمام ہو گا اور عشاء کی نماز کے بعد عظیم الشان محفل پاک ہو گی جس کی صدارت پیر آف دیپال پور شریف کرینگے ۔خطیب پاکستان پیر طریقت رہبر شریعت علامہ سید شاہد حسین گردیزی آف سانگلہ ہل ،علامہ نعیم رضا گوجرانوالہ اور پیر سید وسیم الحسن شاہ حافظ آباد شان اولیاء پر روح پرور خطاب فرمائیں گے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں