فیصل آباد (سٹاف رپورٹر ) مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ سفیر عشق رسول ۖتھے۔آ پ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی اسلام اور پاکستان کیلئے وقف کی۔ مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ پاکستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کے داعی تھے۔آپ رحمتہ اللہ علیہ نے ساری زندگی پا کستان میں اسلامی نظام کے نفاذ کیلئے جدو جہد کی۔مولانا محمد سلیم قادری رحمتہ اللہ علیہ خاص مذہبی سوچ وفکراور عشق مصطفی ۖ میں سرشار شخصیت تھے ۔ ان خیالات کا اظہار پاکستان سنی تحریک کے ڈویژنل صدر وممبرضلعی امن کمیٹی پروفیسر پیر محمد آصف رضا قادری نے”بانی وقائد سنی تحر یک مولانا محمد سلیم قادری شہید رحمتہ اللہ علیہ”کے عرس کے موقع پرتقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔




