فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق ڈویژنل کمشنر فیصل آباد’ 22 ویں گریڈ کے آفیسر مومن علی آغا کو وفاقی سیکرٹری محکمہ صحت تعینات کر دیا گیا۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی جانب سے مومن علی آغا کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کرتے ہوئے انہیں فوری طور پر عہدہ سنبھالنے کا حکم دیا گیا ہے۔ مومن علی آغا ماضی میں ڈویژنل کمشنر فیصل آباد’ سیکرٹری پٹرولیم ڈویژن اور پنجاب میں سیکرٹری سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن جیسے اہم عہدوں پر فرائض سرانجام دے چکے ہیں۔




