مچھلی فارم مالکان کو سیلاب سے کروڑوں کا نقصان

کمالیہ(نامہ نگار)دریائے راوی کے حالیہ سیلاب نے مچھلی فارموں کو بری طرح متاثر کیا ہے فارموں میں تیار مچھلی دریائے راوی کے سیلابی پانی میں بہ گئی فارمرز کو کروڑوں روپے کے نقصان کا سامنا متاثرہ فارمرز حکومتی امداد کے منتظر تفصیلات کے مطابق کمالیہ میں حالیہ سیلاب کے باعث دریائے راوی کے ملحقہ علاقوں میں قائم درجنوں مچھلی فارم تباہی کی زد میں آگئے ، جس کے نتیجے میں فارم مالکان کو کروڑوں روپے کا نقصان پہنچا ہے ۔ سیلابی پانی مچھلی فارموں میں داخل ہونے سے لاکھوں من مچھلی بہہ گئی۔ ان فارموں سے روزانہ تقریبا 2 ہزار من مچھلی پنجاب کے بڑے شہروں کی منڈیوں تک پہنچائی جاتی تھی۔ مچھلی کے ضیاع سے نہ صرف فارم مالکان مالی طور پر متاثر ہوئے ہیں بلکہ صوبے میں مچھلی کی ترسیل بھی بری طرح متاثر ہوئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں