مکہ باہمی دفاعی معاہدہ سلامتی کو مضبوط بنائے گا

لاہور(بیورو چیف) چیئرمین پاکستان علما ء کونسل حافظ طاہر محمود اشرفی نے کہا کہ مکہ باہمی دفاعی معاہدے کا بنیادی مقصد تینوں ممالک کے دفاع، سلامتی اور استحکام کو مضبوط بنانا اور باہمی تعاون کو فروغ دینا ہے۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ یہ واضح ہے کہ ایک ملک پر حملہ تینوں ممالک پر حملہ تصور کیا جائے گا، موجودہ عالمی صورتحال کے تناظر میں یہ معاہدہ انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ سعودی عرب نے جس صبر و تحمل کا مظاہرہ کیا، اس پر خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے پہلے دن سے خطے میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنازعہ کے خاتمے کے لیے اہم کردار ادا کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں