مہنگا فیول’ پروازوں کی منسوخی ایئر لائنزکو اربوں کانقصان

کراچی (بیوروچیف) ایران پر امریکہ اور اسرائیل کے 28فروری کے حملے کو پورے 31دن ہوگئے ہیں ایسے میں مشرق وسطی کا فلائٹ آپریشن فعال نہیں ہو سکا۔ 31دن میں مشرق وسطی ایک لاکھ پروازیں منسوخ کی جا چکی ہیں ایک محتاط اندازے کے مطابق ان پروازوں کی منسوخی سے 3کروڑ مسافر سفر کرنے سے محروم رہے ہیں۔ پروازوں کی منسوخی اور فیول انتہائی مہنگا ہونے کی وجہ سے ایئر لائن انڈسٹری کو اربوں روپے کا خسارہ ہو رہا ہے جس میں مزید اضافے کے خدشات سامنے ارہے ہیں جنگ ختم ہو بھی گئی تو صورتحال کو معمول پر لانے میں مزید کئی سال لگ سکتے ہیں ذرائع کے مطابق 27فروری سے پہلے دبئی ایئرپورٹ سے یومیہ اوسط 1250، ابوظہبی 480، شارجہ 344، راس الخیمہ، فجیرہ، العین سے 50، دوحہ 700، بحرین 175، کویت 288، دمشق 40، اردن امان 130، شام ایران کے تمام ایئرپورٹس سے 240، عراق 215، بن گورین ایئرپورٹ تل ابیب 378، حائفہ 24، بیروت 130، ریاض 672، دمام 240 پروازیں اپریٹ ہوتی رہی ہیں۔ جنگ کے بعد بیشتر ممالک کی فضائی حدود بند ہونے کی وجہ سے کویت بحرین عراق لبنان ایران کے فلائٹ آپریشن صفر پر ہیں جبکہ ناگفتہ بے حالات کے باوجود متحدہ عرب امارات سے فلائٹ آپریشن جاری ہیں تاہم کسی بھی ایئرپورٹ سے پروازوں کی بحالی 20 فیصد سے زیادہ نہیں ہو سکی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں