مہنگی بجلی سے 25فیصد انڈسٹری بند ہو چکی ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق رکن پنجاب اسمبلی چودھری شفیق احمد گجر نے کہاہے کہ پاور کمپنیو ں کے ساتھ ہونے والے معاہدوں کے مطابق بجلی کی قیمت طے ہونی چاہیئے وزیراعظم اور وزیراعلی پنجا ب کووعدے کے مطابق غریب عوام کو300 یونٹ تک سولرکی سہولت فراہم کرنی چاہئے اس سے خوشحالی ممکن ہے-40خاندانوں نے آ ئی پی پیزمعاہدے کرکے ملک کو یرغما ل بنارکھاہے بند پاور پلانٹس کے باوجود اربوں روپے وصول کرنیوا لو ں کیخلاف ایکشن لینے کی ضرورت ہے-انہوں نے کہاکہ آ ئی پی پیز کے مہنگے معاہدوں سے عوام کی جیبوں سے 3.6ٹریلین روپے سالانہ نکل وائے جاتے رہے 20سال قبل آ ئی پی پیز سے بجلی کے مہنگے معاہدے کئے گئے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں