لاہور (شوبز نیوز) پاکستان میں فیشن انڈسٹری اس وقت اپنے جوبن پر ہے اور جدید ٹرینڈز کے ساتھ قدم سے قدم ملاکرچل رہی ہے،اب تو پاکستانی ملبوسات کا فیشن ملکی سرحدوں سے نکل کربین الاقوامی مقبولیت بھی حاصل کررہا ہے۔یورپ، امریکہ،لندن اوردیگر ملکوں میں پاکستانی فیشن اور ملبوسات کے چرچے ہیں۔ پیرس اورلندن جیسے فیشن کے بین الاقوامی مراکزمیں بھی پاکستانی فیشن شوز منعقد ہو رہے ہیں جس میں پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی تازہ ترین کولیکشنزبدیسی لڑکیوں اورخواتین کواپنی جانب کھینچ رہی ہے۔گوریاں توپاکستانی فیشن کی دیوانی ہوچکی ہیں اوروہاں شادی بیاہ کے موقع پر پاکستانی روایتی عروسی ملبوسات شوق سے پہنے جارہے ہیں،یہ سب پاکستانی فیشن ڈیزائنرز کی محنت اورتخلیقی صلاحیتوں کی وجہ سے ممکن ہوا ہے جومغرب کی نقالی کرنے کی بجائے تہذیبی روایات کو نہ صرف ساتھ لے کر چل رہے ہیں بلکہ اس میںانہوں نے جدت کا عنصر بھی شامل کیا ہے۔لاہور میں چارروزہ لام فیشن ویک پوری رعنائیوں کے ساتھ شروع ہوگیا اورپہلے روزماڈلزنے نامور ڈیزائنرز کیملبوسات پہن کرریمپ پر جلویبکھیرے۔ایکسپو سینٹر میں ہونیوالے لام فیشن فیسٹیول کے پہلے روز7فیش ڈیزائنرز کے ملبوسات ریمپ پر پیش کئے گئے،جن میں مشرقی مغربی انداز شامل تھے ،اس کے ساتھ ساتھ موسیقی کیتڑکینیفیشن شوکوچارچا ندلگادئیے۔شائقین نے فیشن شوکے انعقاد کو بھر پور سراہا،فیشن کی دلدادہ خواتین شوکے نعقادپرخوش نظرآئیں،فیشن شوکے آرگنائزر کاکہناہے کہ فیشن انڈسٹری کونئی طرزپرلیآئیں گے،اس موقع پرشوکے کوریوگرافر ایچ ایس وائی نے کہاکہ یہ فیشن ویک نوجوانوں کا ہے اور وہ ہماری انڈسٹری کا مستقبل ہیں ۔لام فیشن ویک میں سینئراورنوآموز ڈیزائنرزکی تخلیقات پیش کی جارہی ہیں، چار دنوں میں 43 شوز اور 50 سے زائد ڈیزائنرز اور برینڈزکی کولیکشن پیش ہوگی۔ ان میں حسین ریہر،ایچ ایس وائی،کرما، نکی نینا،دیپک پروانی،مغل ،وردا سلیم، سبلائم بائی سارا،ظہیرعباس،ثانیہ مسقطیہ، سائرہ رضوان، مِہا اور دیپک پروانی،زینب چھوٹانی، فائزہ سمیع،کھاڈی،عمران راجپوت، میراث بائی نیلوفرشاہد،مہدی،فہدحسین،وانیابائی مہرا عظم اورکامیارروکنی جیسے ڈیزائنر شامل ہیں۔




