میاں بیوی کو مسائل سوشل میڈیا پر نہیں لانے چاہئیں،منیب

لاہور (شوبز نیوز) اداکار منیب بٹ کا کہنا ہے کہ میاں بیوی کو اپنے ازدواجی مسائل سوشل میڈیا پر لانے کے بجائے باہمی گفتگو سے حل کرنے چاہئیں۔حال ہی میں منیب بٹ نے ایک پروگرام میں بطور مہمان شرکت کی، جہاں انہوں نے مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔انٹرویو کے دوران اداکار نے سوشل میڈیا پر ازدواجی مسائل کو عام کرنے کے بڑھتے ہوئے رجحان پر بات کرتے ہوئے جوڑوں کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے نجی معاملات کو انٹرنیٹ پر زیرِ بحث لانے سے گریز کریں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں