میری بات کو غلط رنگ دیا گیا’اداکار شہود علوی

کراچی (شوبز نیوز) پاکستان کے سینئر اداکار شہود علوی نے اپنے حالیہ متنازع بیان پر وضاحت دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان کے الفاظ کو سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا اور ویوز حاصل کرنے کے لیے ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر نشر کیا جا رہا ہے۔شہود علوی نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر جاری وضاحتی بیان میں کہا کہ ان کی گفتگو کو اصل سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا گیا ہے۔ اداکار کے مطابق مکمل پروگرام دیکھنے سے واضح ہوتا ہے کہ ایک خاتون نے لائیو کال کے ذریعے سوال کیا تھا کہ ان کا شوہر انہیں توجہ کیوں نہیں دیتا اور ہر وقت فون میں کیوں مصروف رہتا ہے۔ان کے بقول اس موقع پر پروگرام میں معاشرے میں عمومی طور پر مردوں کی سوچ اور رویوں پر گفتگو ہو رہی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں