میری تصاویر کوتبدیل کرنے سے گریز کیا جائے’ یامی گوتم

ممبئی (شوبز نیوز)بالی ووڈ اداکارہ یامی گوتم نے میڈیا سے اپنی تصاویر میں مصنوعی ذہانت (اے آئی)کے ذریعے تبدیلی نہ کرنے کی درخواست کر دی۔فلم حق کی اداکارہ یامی گوتم نے انسٹاگرام پر میڈیا کے نام پیغام جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ عوامی تقریبات کے دوران لی گئی میری تصاویر کو اے آئی کے ذریعے تبدیل یا بہتر کرنے سے گریز کیا جائے۔یامی گوتم نے کہا ہے کہ میری تصاویر اصل حالت میں استعمال کی جائیں، کسی بھی شخص کی رضامندی اور علم کے بغیر اے آئی کے ذریعے اس کی تصویر یا حلیے میں تبدیلی نہیں ہونی چاہیے۔ میری اس خواہش کا احترام کیا جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں