نئی دہلی (شوبز نیوز) تیلگو، ہندی اور تامل فلموں کی معروف اداکارہ راکول پریت سنگھ نے ان رپورٹس کی تردید کی ہے جن میں ان کے کسی غیرقانونی سرگرمی میں ملوث ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔ نئی دہلی سے تعلق رکھنے والی36سالہ اداکارہ کا کہنا ہے کہ وہ20سال کی عمر سے باقاعدگی سے ٹیکس ادا کر رہی ہیں اور ان کے پاس کوئی بے نامی جائیداد نہیں ہے۔ انہوں نے میڈیا سے غلط رپورٹس واپس لینے کی اپیل بھی کی۔پیر کو راکول پریت سنگھ نے اپنے انسٹاگرام اکانٹ پر ایک تفصیلی بیان جاری کرتے ان خبروں پر سخت ردعمل کا اظہار کیا جن میں ان کے مبینہ طور پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا دعوی کیا گیا تھا۔محکمہ انکم ٹیکس نے ممبئی میں راکول پریت سنگھ، ان کے سسر اور فلم پروڈیوسر واشو بھگنانی اور اسٹوڈیوز سے منسلک متعدد مقامات پر تلاشی لی تھی۔




