میرے پوتے کے قاتلوں کو گرفتار کیا جائے

ماموں کانجن(نامہ نگار)میرے معصوم پوتے کے قاتلوں کو آسمان کھا گیا یازمین نگل گئی،پولیس چاہے تو زمین کی پتال سے بھی ملزموں کو نکال ڈھونڈ سکتی ہے یہ گفتگو پونے دو ماہ قبل دوران ڈکیتی شہید ہونیوالے کمسن طالب علم اویس کے دادا رانا محمد اختر نے ملزموں کی عدم گرفتاری پر احتجاج کرتے ہوئے کی اس نے کہا کہ وہ خود25سال تک محکمہ پولیس میں ملاز مت کرتارہا ہے پولیس چاہے تو اس سے ملزم چھپ نہیں سکتا مگر میرے پونے کے قاتل پونے دو ماہ گزرنے کے باوجود گرفتار نہیں سکی جو پولیس کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہا کہ اگر پولیس قاتلوں کو گرفتار کرلیتی تو وہ بھی عید کی خوشیاں منا لیتے اب انکی عید افسردگی اور آہوں سسکیوں میں گزری ہے تفصیلات کے مطابق 15اپریل کو ڈاکوں کی ظفر چوک روڈ پر لوٹ مار کے دوران قریب سے گزرتے کمسن طالب علموں کے رکشے پر اندھا دھند فائرنگ کے نتیجہ میں تھانہ ماموں کانجن کے گاں 490گ ب کے رہائشی رانا ناظم کا 5سالہ پریپ کلاس کاطالب علم اویس سر میں گولی لگنے سے موقع پر ہی جاں بحق جبکہ ایک طالبہ اور ایک طالب علم زخمی ہو گیا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں