میونسپل کمیٹی صفدر آباد کا اچانک تجاوزات کیخلاف آپریشن

صفدرآباد(نامہ نگار)میونسپل کمیٹی صفدرآباد کا عملہ اردو بازار میں دکانوں کے ساتھ گندے پانی کے نالے پر دکانداروں کی طرف سے تعمیر کردہ تھڑوں کو مسمار کرنے کے لئے بہت سے اہل کاروں سمیت ہاتھوں میں بڑے بڑے ہتھوڑ ے تھامے آ دھمکا اور اردو بازار میں کمیٹی روڈ کی طرف سے داخل ہو کر گورنمنٹ اے وی سکول کی جانب سے آپریشن شروع کر دیا ،دکاندار اور شہری ہکا بکا رہ گئے۔نالے پر قائم سیمنٹڈ سلیٹوں اور اینٹوں کی دیواروں کو گرانے کے عمل کا آغاز کر دیا۔نمائندہ ڈیلی بزنس رپورٹ نے یہ منظر دیکھ کر موقع پر موجود عملہ سے اس بارے میںاستفسار کیا تو جواب ملا کہ شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے تمام دکانوں کے باہر گندے پانی کی نالیوں کو ایک جیسے لیول پر تعمیر کیا جائے گا اور اس پر سلیٹس بھی ڈالی جائیں گی اور بازاروں میں پانی کے نکاس کے عمل کو بہتر بنایا جائے گا،اونچی نیچی دکانوں کا یکساں لیول ہو گا ۔۔شہری بھی اس موقع پر بڑی تعداد میں اکٹھے ہو گئے اور اپنی آنکھوں سے یہ مناظردیکھتے رہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں