میٹرک کے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو نقد انعامات دیئے جائینگے

فیصل آباد(ایجوکیشن رپورٹر)بورڈ آف انٹرمیڈیٹ اینڈ سیکنڈری ایجوکیشن فیصل آباد کے زیر اہتمام امتحان میٹرک (فرسٹ اینول 2026) کے پوزیشن ہولڈرز طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی اور ان کی شاندار تعلیمی کامیابیوں کے اعتراف میں نقد انعامات تقسیم کرنے کی پروقار تقریب 7 نومبر 2026 کو تعلیمی بورڈ فیصل آباد میں منعقد ہوگی جس کے مہمان خصوصی صوبائی وزیر تعلیم پنجاب رانا سکندر حیات جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی بیرسٹر چوہدری اسامہ فضل مہمان اعزاز ہوں گے چیئرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر رانا بنیامین معزز مہمانوں کا بورڈ آمد پر استقبال کریں گے اس موقع پر سیکرٹری بورڈ پروفیسر ڈاکٹر رائے غلام شبیر و کنٹرولر امتحانات حنا چوہدری بھی ان کے ہمراہ ہوں گے تقریب میں امتحان میٹرک (اول سالانہ)2026 میں نمایاں پوزیشنیں حاصل کرنے والے طلبا و طالبات میں نقد انعامات تقسیم کیے جائیں گے۔ چیئرمین بورڈ نے کہا کہ یہ تقریب وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے تعلیمی وژن کے مطابق طلبا و طالبات کی حوصلہ افزائی، تعلیمی میدان میں نمایاں کارکردگی کو سراہنے اور نوجوان نسل میں حصولِ علم کا جذبہ اجاگر کرنے کی ایک اہم کاوش ہے۔ انہوں نے کہا کہ تقریب کے انعقاد کا مقصد محنتی اور باصلاحیت طلبا کی کامیابیوں کو قومی سطح پر تسلیم کرنا اور دیگر طلبا کو بھی اعلی تعلیمی کارکردگی کے حصول کی ترغیب دینا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں