پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں کمی

اسلام آباد(بیوروچیف)حکومت نے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا۔پٹرولیم ڈویژن کے نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 7روپے6پیسے فی لٹر جبکہ ہائی سپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 3روپے71پیسے فی لٹر کمی کردی۔قیمتوں میں ردوبدل کے بعد پٹرول کی نئی قیمت 362 روپے فی لٹر مقرر ہو گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت 387 روپے 81 پیسے فی لٹر ہو گئی ہے۔نوٹیفکیشن کے مطابق پٹرول کی نئی قیمتوں کا اطلاق رات 12 بجے کے بعد 5 نومبر تک کے لیے ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں