لاہور (بیوروچیف) میٹرک سالانہ امتحان 2025کے سلسلے میں امتحانی فرائض انجام دینے والے تمام اساتذہ کو معاوضوں کی ادائیگیاں کر دی گئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری لاہور بورڈ کے مطابق امتحانی عملے کے تمام معاوضے متعلقہ اساتذہ کے بینک اکانٹس میں منتقل کر دیے گئے ہیں۔ سالانہ امتحان کے دوران مجموعی طور پر 16ہزار اساتذہ نے امتحانی عملے کے طور پر خدمات انجام دیں، جن میں سے 10ہزار سے زائد اساتذہ نگرانی پر مامور تھے جبکہ 5ہزار سے زائد اساتذہ نے پیپر مارکنگ کی ذمہ داریاں نبھائیں۔حکام کے مطابق چیئرمین بورڈ نے گزشتہ روز امتحانی عملے کی ادائیگیوں کیلئے 28 کروڑ روپے کے فنڈز کے چیکس کی منظوری دی تھی، جس کے بعد فوری طور پر ادائیگیوں کا عمل مکمل کر لیا گیا۔واضح رہے کہ اساتذہ کو مارچ میں امتحانات کے انعقاد کے بعد گزشتہ 7ماہ سے معاوضوں کی ادائیگی کا انتظار تھا، جس پر اساتذہ کی جانب سے تحفظات کا اظہار بھی کیا جا رہا تھا۔ ادا ئیگیوں کی تکمیل پر اساتذہ نے اطمینان کا اظہار یا ہے۔




