میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع

لاہور (بیوروچیف) پنجاب میں سرکاری اور پرائیویٹ میڈیکل و ڈینٹل کالجوں میں داخلے کا عمل شروع ہو گیا ہے, یوایچ ایس 21نومبر تک آن لائن درخواستیں وصول کریگا۔ سرکاری میڈ یکل کالجوں کے لیے پہلی سلیکشن لسٹ یکم دسمبر، دوسری 5 دسمبر اور تیسری 11دسمبر کو جاری کی جائیگی۔ سرکاری ڈینٹل کالجوں کے لیے پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹ بالترتیب 2، 8اور 14 جنور ی کو جاری ہوگی۔پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں داخلے کے لیے آن لائن درخواستیں 21نومبر تک وصول کی جائیں گی، جبکہ پرائیویٹ میڈ یکل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں بالترتیب 18، 25اور 31دسمبر کو جاری ہوں گی۔ پرائیویٹ ڈینٹل کالجز کی پہلی، دوسری اور تیسری سلیکشن لسٹیں 5، 9اور 15جنوری کو جاری کی جائیں گی۔تمام سرکاری و پرائیویٹ میڈیکل کالجز میں کلاسز2فروری 2026 سے اور تمام سرکاری و پرائیویٹ ڈینٹل کالجز میں کلاسز 2مارچ 2026 سے شروع ہوں گی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں