میگھا نے گلوکار عمران اختر کیساتھ چار نئے گیت تیار کر لئے

لاہور( شوبز نیوز)معروف گلوکارہ میگھا اور ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار و موسیقار عمران اختر نے چار نئے گانے تیار کر لئے جو رواں ہفتے باضابطہ تقریب میں ریلیز کئے جانے کا امکان ہے ۔ چاروں گانوں کے بول اور کمپوزیشن عمران اختر نے ترتیب دی ہے ،دو گانوں کی موسیقی طابش طافوجبکہ دیگر دو گانوں کی موسیقی کٹو علی طافوکی ہے۔ گانوں کی مکسنگ اور ماسٹرنگ کی ذمہ داری رنکو علی طافو نے انجام دی ہے۔ویڈیوز کی ہدایتکاری عبدالرازق منا کی ہے جبکہ ڈی او پی اور ایڈیٹنگ کے شعبوں میں عمران یو اے ای اور فخر علی نے خدمات سرانجام دی ہیں۔ کوریوگرافی نگاہ حسین، وقاص علی، ذیشان علی اور جانو نے کی ہے جس سے گانوں کی ویژول پیشکش کو مزید موثر بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں