فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سابق سیکر ٹری فنانس انجمن آڑھتیاں غلہ منڈی ملک مجدد سلیمان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت نے ملک بھر میں گھریلو صارفین کیلئے نئے گیس کنکشن کے اجرا پر پابندی ختم کر کے عوا م کے د یرینہ مطالبہ کو پورا کیا ہے ا س سے نہ صرف گھریلو صارفین کے گیس ا خرا جا ت میں کمی آ ئے گی بلکہ عوام کو سلنڈروں سے بھی نجا ت ملے گی۔انہوں نے کہا کہ حکو مت کے ا س اقدا م سے گیس کی سپلا ئی و افر ہو نے سے لوگوں کو ریلیف ملے گا نئے کنکشن کے ساتھ ساتھ گیس کی لائنوں کو بھی اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔




