نادرا کا خواتین کیلئے جو نیئر ایگزیکٹو آسامیوں کا اعلان

اسلام آباد (بیوروچیف) نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے پنجاب کے 8اضلاع سے تعلق رکھنے والی خواتین کیلئے جونیئر ایگزیکٹو (ڈیٹا انٹری آپریٹر) کی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے، ان آسامیوں کیلئے واک اِن ٹیسٹ اور انٹرویوز سرگودھا میں منعقد ہوں گے، جبکہ ٹیسٹ اور انٹرویو کا مرحلہ 29 ستمبر سے 2اکتوبر 2026تک جاری رہے گا۔ یہ بھرتیاں فیصل آباد، چنیوٹ، جھنگ، حافظ آباد، سرگودھا، میانوالی، خوشاب اور بھکر کے اضلاع کیلئے کی جارہی ہیں، صرف وہ خواتین امیدوار ان ٹیسٹوں میں حصہ لے سکیں گی جن کے شناختی کارڈ یا ڈومیسائل پر متعلقہ ضلع کا پتہ درج ہوگا۔ تعلیمی قابلیت انٹرمیڈیٹ یا اس کے مساوی مقرر کی گئی ہے، جبکہ متعلقہ شعبے میں کم از کم ایک سال کا تجربہ رکھنے والی امیدواروں کو ترجیح دی جائے گی۔ نادرا کے مطابق امیدواروں کی زیادہ سے زیادہ عمر 25 سال ہونی چاہیے، جس میں 5 سال کی عمومی عمر میں رعایت پہلے ہی شامل ہے، لہذا مزید کوئی رعایت نہیں دی جائے گی، تاہم اقلیتی برادری اور معذور خواتین کو بھی بھرتی کے عمل میں بھرپور حصہ لینے کی ترغیب دی گئی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں