نامعلوم منشیات فروش دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) تھانہ ٹھیکری والا کے علاقہ72 ج ب میں نامعلوم منشیات فروش دو گاڑیاں چھوڑ کر فرار ہو گئے، گاڑیوں سے 50کلو چرس برآمد ہو گئی۔ ایس ایچ او تھانہ ٹھیکری والا میاں واحد حسین نے بتایا کہ دوران گشت 72 ج ب گلالی پور کے قریب کھیتوں میں دو لاوارث گاڑیاں کھڑی تھیں، پولیس نے جی ایل آئی اور کلٹس کاروں کو قبضہ میں لیکر تلاشی لی تو گاڑیوں سے 50کلو چرس برآمد ہوئی، پولیس نے گاڑیاں اور چرس برآمد کر کے منشیات فروشوں کی تلاش شروع کر دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں