نجی سکول کی چھت گرنے کے حادثے پر اظہار رنج و غم

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) مسلم لیگ ن کے رہنما اوراین اے 101 سے سابق ٹکٹ ہولڈر میاں عرفان منان نے پشاورکے علاقے دیر کالونی میں نجی سکول کی چھت گرنے کے دردناک حادثے پر گہر ے رنج و غم کا اظہار کہ اسے ہے وزیراعظم میاں شہباز شریف کی طرف سے جاں بحق اور زخمیوں کی ہرسطح پر مدد کی ہدایت کی گئی ہے تاہم انسانی جانوں کے ضیا کا ازالہ ممکن نہیں۔ انہوں نے کہاکہ واقع کے تمام پہلوئوں کا باریک بینی سے جائزہ لینے غفلت کے مرتکب افراد اور سکول انتظامیہ کے خلاف قانون کے مطابق سخت ترین کارروائی ہونی چاہیے-جاری بیان میں ان کاکہناتھاکہ سانحہ سے ہردل رنجیدہ اور آنکھ اشکبار ہے- ملک بھر میں سکولوں کی حفاظت اورایسے واقعات سے بچنے کے لیے عمارتوں کے معیار کو یقینی بنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ معصوم بچوں کی جانوں کا ضیاع ایک بہت بڑا المیہ ہے۔ نجی سکولوں کی عمارتوں کی حالتِ زار قابل تشویش ہے-انہوں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف بھی نجی سکولوں کے ڈھانچے اور سیفٹی کے لئے کام کر رہی ہیں، اور ایسے حادثات کی روک تھام کے لیے ملک بھر میں ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کی ضرورت ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں