لاہور( شوبز نیوز)نامور گلوکارہ میگھا آئندہ ماہ کینیڈا جائیں گی جہاں وہ لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد ہونے والی خصوصی تقریب میں شرکت کریں گی۔ تقریب کا اہتمام استاد نصرت فتح علی خان کے شاگرد اور معروف قوال شاہد علی خان کی جانب سے کیا گیا ہے ۔ تقریب 30 اکتوبر کو گلیکسی گرینڈ سنٹر ٹورنٹو میں منعقد ہوگی جس میں گلوکارہ میگھا خصوصی طور پر پرفارم کریں گی۔ میگھا نے کہا کہ میرے لئے یہ اعزاز کی بات ہے کہ مجھے پاکستان کے عظیم اور لیجنڈری گلوکار استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ تحسین پیش کرنے والی منعقد ہونے والی تقریب میں شرکت اور اپنے فن کا مظاہرہ کرنے کا موقع مل رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ نصرت فتح علی خان نے اپنی منفرد آواز اور بے مثال فن کے ذریعے دنیا بھر میں پاکستان کا نام روشن کیا اور ان کی موسیقی آج بھی شائقین کے دلوں میں زندہ ہے۔ میگھا نے کہا کہ وہ اس خصوصی تقریب میں اپنی پرفارمنس کے ذریعے استاد نصرت فتح علی خان کو خراجِ عقیدت پیش کریں گی۔




