یاسر نواز نے امریکہ سے 6لاکھ کے جوتے خرید لیے

لاہور( شوبز نیوز)نامور اداکار و ہدایتکار یاسر نواز نے امریکہ سے 6 لاکھ روپے مالیت کے جوتے خرید لیے۔ یاسر نواز نے بتایا کہ وہ امریکہ میں اپنے بچوں کے ساتھ موجود تھے اور آخری دو چار دنوں میں خریداری کے دوران بچوں کے اصرار پر انہوں نے یہ جوتے خریدے۔ انہوں نے کہا کہ جوتے اتنے مہنگے ہیںکہ میرا ان کوپہننے کو دل نہیں کرتا کہ کہیں ان پر کوئی سکریچ نہ آ جائے اس لیے میں انہیں بہت سنبھال کر رکھتا ہوں۔ یاسر نواز نے کہا کہ مہنگی چیز خریدنے کے بعد اسے استعمال کرنے کے بجائے محفوظ رکھنے کی عادت بھی عجیب سی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جوتوں کی قیمت سن کر اکثر لوگ حیران ہوتے ہیں لیکن بچوں کی پسند اور فرمائش پر انہیں یہ خریداری کرنا پڑی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں