نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالے اساتذہ کو مقرب الٰہی ایوارڈز مل گئے

فیصل آباد (ایجوکیشن رپورٹر) گورنمنٹ سکولز کے جن اساتذہ نے سال بھر نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ، طلبہ کی تعلیمی و تربیتی سرگرمیوں میں مثالی خدمات سرانجام دی ایسے سینکڑوں اساتذہ نے اپنے کوائف ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کو ارسال کئیے،ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کی ٹیم نے فیصل آباد کی ہر تحصیل سے ایک میل اور ایک فی میل کا انتخاب بذریعہ قرعہ اندازی کیا اور منتخب اساتذہ کو ان کی بہترین کارکردگی کے اعتراف میں مقرب الہی ایوارڈز سے نوازا،میل اساتذہ میں چوہدری عمران ارشد، گورنمنٹ ہائی سکول 35-رب،حافظ ظفر اقبال، گورنمنٹ ہائی سکول سرسید احمد شہید،محمد نعیم بٹ، گورنمنٹ ہائی سکول 131-رب، محمد خالد گورنمنٹ ہائی سکول 457-گ ب،حبیب احمد گورنمنٹ ہائی سکول 193-گ ب، اور محمد نعمان گورنمنٹ ہائی سکول 32-گ ب اور فی میل اساتذہ میں شازیہ پروین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 202-رب شاہدہ پروین گورنمنٹ گرلز ہائی سکول پاکستان کالونی، شاہدہ یعقوب گورنمنٹ گرلز ہائی سکول چک جھمرہ، فضیلہ ناز گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 549-گ ب، رضیہ بانو گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 477-گ ب،اور ارم آصف گورنمنٹ گرلز ہائی سکول 68-رب کو مقرب الہی ایوارڈ سے نوازا گیا،چیرمین تعلیمی بورڈ فیصل آباد،سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد راو عبدالکریم اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر تحصیل صدرمحمد اسلم بٹ چیرمین ایجوکیشن رائٹس کمیشن،چوہدری ندیم سندھو،میاں ندیم شہزاد اور دیگر نے ایجوکیشن رائٹس کمیشن پاکستان کے زیر اہتمام چناب کلب میں منعقد تقریب میں ایوارڈ تقسیم کئے۔ اس موقع پر رانا شاہد مقرب،حافظ نجف،مرزا ذوالفقار،طارق سندھو،حافظ محمودالحسن،رانا ابرار،زاہد رشید بسرا،شیخ غلام سرور،گلزار حسین،ابرار شاہ سمیت دیگر اساتذہ نے بھرپور شرکت کی،شرکاء نے بات چیت کرتے ہوئے ایجوکیشن رائٹس کمیشن کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے خراج تحسین پیش کیا اور اساتذہ کو مزید محنت اور لیسن پلاننگ کر کے بچوں کی تعلیم پر بھرپور توجہ دینے کی ضرورت پر زور دیا,شرکا کا مزید کہنا تھا کہ اساتذہ قوم کے معمار ہیں اور ان کی خدمات کا اعتراف تعلیمی نظام میں مثبت مسابقت اور حوصلہ افزائی کو فروغ دیتا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں