لاہور (بیوروچیف) دور دراز علاقوں میں نوار شریف سکول آف ایمنینس بنانے کا اعلان کردیا گیا۔ اس ضمن میں پنجاب بھر کی 165 تحصیلوں میں سکول بنائے جائیں گے،نواز شر یف سکول آف ایمنینس بنانے کیلئے درخواستیں طلب کرلی گئی۔سکول کیلئے درخواستیں دینے کی آخری تاریخ 14 نومبر رکھی گئی۔جدید لیبر رکھنے والے پرائیویٹ تعلیمی ادارے اپلائی کرسکیں گے۔نواز شریف سکول آف ایمنینس میں زیر تعلیم طلبا کو مفت پڑھایا جائیگا،4ہزار روپے ماہانہ فیس پنجاب گورنمنٹ ادا کرے گی۔پنجاب ایجوکیشن فانڈیشن سکولوں کی مانیٹرنگ کرے گا۔




