نوجوان کا اقدام خودکشی

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) گھریلو جھگڑے پر نوجوان کی گلے پر چھری پھیر کر خودکشی کی کوشش’ تشویشناک حالت میں ہسپتال پہنچا دیا گیا۔ بتایا جاتا ہے کہ مہندی محلہ کے رہائشی 28سالہ علی حسن ولد احمد علی کا کسی بات پر گھر والوں سے جھگڑا ہوا تو اس نے دل برداشتہ ہو کر گلے پر چھری پھیر کر خود کو لہولہان کر لیا، اہل خانہ نے فوری طور پر ہسپتال پہنچایا جہاں ڈاکٹرز اسکی جان بچانے کیلئے کوشاں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں